سوناکشی نے رجنی کانت کے ساتھ فلم’’لنگا‘‘ کا اہم گانا عکسبند کروا دیا

کے ایس روی کمار کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم میں تامل زبان میں گلوکاری کابھی مظاہرہ کیا ہے، سوناکشی


Showbiz Desk October 15, 2014
اداکارہ کی ارجن کپور کیساتھ فلم ’’ تیور‘‘ کا نیا پوسٹر بھی جاری ، فلم آئندہ برس9 جنوری کو ریلیز کی جائیگی فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو تامل سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ اپنی فلم ''لنگا'' کی تکمیل میں مصروف ہیں، کے متعلق اطلاعات ملی ہیں کہ انھوں نے اس فلم کے لیے ایک اہم گانا ریکارڈ کروا دیا ہے۔

اس سلسلہ میں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ میں نے فلم کے لیے ایک اہم گانا عکسبند کروایا ہے۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ فلم میں سپراسٹار رجنی کانت کے ساتھ گانے پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ میں نے گلوکاری کا بھی مظاہرہ کیا ہے اور یہ فلم کا ایک اہم گانا ہے۔ فلم کی ہدایات کے ایس روی کمار دے رہے ہیں جب کہ اس کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جب کہ فلم میں سوناکشی سنہا کے ساتھ اداکارہ انوشکا شیٹھی بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلم لنگا کو رواں برس 12دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔دوسری طرف سوناکشی سنہا کا ارجن کپور کے ساتھ فلم ''تیور'' کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تیلگو فلم ''اوکاڈو'' کے ہندی ری میک میں ارجن کپور جو چھوٹے شہر کے لڑکے جو کہ سلمان خان کا زبردست فین ہے، کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ سوناکشی ان کی محبوبہ کے رول میں ہیں۔

امیت شرما کی ہدایات اور بونی کپور و سنجے کپور کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی اس فلم میںشروتی ہاسن نے ''مادامیا'' نامی آئٹم سانگ پر اپنی پرفارمنس دکھائی ہے جب کہ منوج باجپائی اور قادرخان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ اس فلم کو آئندہ برس 9جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں