پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی میڈیا نے بھارت کا پردہ چاک کردیا

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی کا ذمے داربھارت ہی ہے، برطانوی خبر رساں ادارہ


این این آئی October 16, 2014
غیرملکی ہی نہیں پروپیگنڈا میں ماہر بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے وحشی رویے پرحیران و پریشان ہے۔ فوٹو؛فائل

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی کی ذمے داربھارتی حکومت ہی ہے، انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچاکردباؤ میں رکھناچاہتی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کی ذمے دارانتہا پسند مودی سرکار ہے اور دونوں ملکوں کے فوجی حکام اوردہلی میں سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ سرحد پار جارحیت کی ذمے دارہندوتوا کی پیروکار نریندر مودی کی سرکار ہے، مودی نے سرحد پر تعینات افسران کو صاف اور واضح ہدایات کی ہیں کہ پاکستان کو گہرا اور بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق مئی میں حکومت سنبھالنے والے مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دی ہے جس کا مقصد پاکستان پر برتری ثابت کرنا ہے، جارحانہ حکمت عملی قومی سلامتی کے مشیر اورسابق انٹیلی جنس افسراجیت دل کی ذہنی اختراع ہے۔ تاہم مودی کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ پالیسی خود ان کے لیے کتنی نقصان دہ ہے۔

غیرملکی ہی نہیں پروپیگنڈا میں ماہر بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے وحشی رویے پرحیران و پریشان ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے مودی سرکارکوخبردارکیا ہے کہ دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھے، مودی کی جارحانہ پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی بلکہ مقبوضہ کشمیر میں شورش میں اضافہ اور علیحدگی کی تحریک بھی زور پکڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں