پاکستانی جغرافیائی حیثیت خطے کی تجارت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اسحاق ڈار

پاکستان کے توانائی، کان کنی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اسحاق ڈار


این این آئی October 27, 2014
پاکستان گوادر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کیلیے آئی سی بی سی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریگا۔ وزیر خزانہ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع خطے میں تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو بیجنگ میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا پاکستان کے توانائی، کان کنی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر خزانہ نے بینک کی جانب سے پاکستان میں اپنی نئی شاخیں کھولنے کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بینک پاکستان میں چین کے توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گوادر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کیلیے آئی سی بی سی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں