مادھوری ڈکشٹ ہرتیک اور انوشکا کے ڈانس سے متاثر

ہر شخص کا رقص کا اپنا انداز ہوتا ہے لیکن ہریتک اور انوشکا کا ڈانس بہت پسند ہے, مادھوری ڈکشٹ


INP November 01, 2014
مادھوری آنے والے دنوں میں ایک ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ جو خود بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں۔ اداکار ہرتیک روشن اور انوشکا شرما کے ڈانس سے متاثر ہیں۔

ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مادھوری نے کہا ہر شخص کا رقص کا اپنا انداز ہوتا ہے لیکن انھیں ہریتک اور انوشکا کا ڈانس بہت پسند ہے۔ انھوں نے بینڈ باجا بارات کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس میں انوشکا کے رقص نے انھیں متاثر کیا۔انھوں نے کہا انھیں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا بہت پسند ہیں۔

مادھوری آنے والے دنوں میں ایک ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی اور کتھک استاد برجو مہاراج کے ساتھ پر فارم کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں