جمائما کی سوشل میڈیا پر شامی بچوں کیلیے عطیات جمع کرنے کی مہم

یونیسیف کی سفیر جمائما خان عطیات جمع کرنے کی مہم میں اپنی سوشل میڈیا کی مہارتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔


INP November 04, 2014
جمائما خان کی اقوام متحدہ کے حقوق اطفال کے ادارے کیلیے مہم سے 30 کروڑ سے زیادہ افراد آگاہ ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے سوشل میڈیا پر خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے لاکھوں بچوں کیلیے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کر دی۔

یونیسیف کی سفیر جمائما خان عطیات جمع کرنے کی مہم میں اپنی سوشل میڈیا کی مہارتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں، جمائما خان کی اقوام متحدہ کے حقوق اطفال کے ادارے کیلیے مہم سے 30 کروڑ سے زیادہ افراد آگاہ ہو چکے ہیں، 40 سالہ جمائما خان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس مہم میں ہرکوئی حصہ لے۔

انھوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ جب تک غیر نمایاں شخصیات بھی اس مہم میں حصہ نہیں لیتی ہیں تو اس وقت تک یہ مہم کامیاب نہیں ہوگی۔ یونیسیف کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی سے 65 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں اور انھیں فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں