میکسیکو کے آرٹسٹ نے خالی بوتلوں سے تیرتا جزیرہ بنا ڈالا

ساحل سے 30 گز دوری پر واقع اس جزیرے کی بنیادیں پلاسٹک کی بوتلوں، لکڑی اور ریت سے تعمیر کی گئی ہے


ویب ڈیسک November 08, 2014
تیرتے جزیرے پر رہنا میرا 20 سالہ پرانا خواب تھا جو پورا ہوگیا، آرٹسٹ رچرڈ سوا۔ فوٹو فائل

KARACHI: کسی نے درست ہی کہا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور اس کا ثبوت دیا میکسیکو کے ایک آرٹسٹ نے جس نے ساحل سمندر کے قریب خالی بوتلوں کی مدد سے ایک خوبصورت تیرتا جزیرہ ہی بنا ڈالا۔

میکسیکو کے آرٹسٹ رچرڈ سوا نے کینکن میں ایک ایسا جزیرہ تخلیق کیا ہے جس میں 3 منزلہ گھر ایک لاکھ 50 ہزار خالی بوتلوں سے بنایا گیا ہےاور انہیں اس جزیرے کی تعمیر میں 7سال لگے اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تیرتے جزیرے پر رہنا اس کا 20 سالہ پرانا خواب تھا جو پورا ہوا، اس جزیرے نما گھر میں زندگی کی ہر سہولت موجود ہے، ساحل سے 30 گز دوری پر واقع اس جزیرے کی بنیادیں پلاسٹک کی بوتلوں، لکڑی اور ریت سے تعمیر کی گئی ہیں۔ 3 منزلہ گھر میں دو بیڈ روم، گرم پانی کا ٹب، تین شیل شاورز، ایک باورچی خانہ اور انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت بھی موجود ہے، گھر کے چاروں اطراف پام کے درخت، مینگروز، پھلوں کےدرخت اور دیگر پودے لگائے گئے ہیں۔

رچرڈ کا کہنا ہے کہ کیوں کہ وہ سزی خور ہیں اسی وجہ سے انہوں نے کئی اقسام کی سبزیاں بھی جزیرے پر اگائی گئی ہیں جب کہ یہاں ایک فیری بھی موجود ہے جسے بوتلوں سے ہی بنایا گیا ہے اوراس میں 8 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں