سعود نے ذاتی فلم بنانے کے لیے تیاریاں شروع کردیں

امکان ہے کہ فلم کی کاسٹ جنوری میں مکمل کر لی جائے گی جسکے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ لاہور اور دبئی میں ہو گی۔


INP December 31, 2014
پاکستان کی درجنوں فلموں میں ہیر و کا کردار ادا کرنے والے سعود نے اب اپنی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آج کل اپنی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار سعود نے اپنی ذاتی فلم بنانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا جب کہ آئندہ سال فروری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی درجنوں فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے سعود نے اب اپنی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آج کل اپنی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور امکان ہے کہ فلم کی کاسٹ جنوری میں مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ لاہور اور دبئی میں ہو گی جس کا آغاز فروری میں ہونے کا قوی امکان ہے ۔

مقبول خبریں