گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

چوہدری سرور نے تحریک انصاف میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی،ذرائع


ویب ڈیسک January 29, 2015
قوی امکان ہے کہ سابق گورنرپنجاب چوہدری سروع بہت جلد تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے،ذرائع فوٹو:فائل

حکومتی پالیسیوں سے نالاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے، وفاقی حکومت اور پالیسیوں سے اختلافات کے باعث چوہدری سرور تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے میں تھے اور انہوں نے واپس برطانیہ جانے سے انکار کردیا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔


واضح رہے کہ برطانوی حکومت کا حصہ رہنے والے چوہدری سرور وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آگئے تھے اور گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اب کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں