مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری مزید2نوجوان شہید

نوجوانوں کورفیع آبادکے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں شہیدکیا گیا


این این آئی February 22, 2015
علی گیلانی کا غیرقانونی نظربند کشمیری وبھارتی مسلمان نوجوانوں کی رہائی کامطالبہ، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑکر حقیقت پسندی اپنائے، بزرگ رہنما فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولہ میں بھارتی فوجیوں نے مزید2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا،

اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوانوں کورفیع آباد کے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی۔ ادھرعلی گیلانی نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی حکومت کوکشمیری اوربھارتی مسلمانوں کے حوالے سے ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی ترک کرکے ان کے مقدمات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے۔

ایک طرف سیکڑوں مسلم نوجوان مختلف جیلوںمیں بندہیں اورکوئی ان کی رہائی کے لیے آوازنہیں اٹھارہا جبکہ دوسری طرف جرائم پیشہ افراداور قاتلوں کو رہا کیا جا رہاہے۔ 50سے زائد کشمیری نوجوانوںکو عمرقید کی سزادی گئی ہے اوربھارتی حکومت ہرگزان کی رہائی نہیں چاہتی۔

مقبول خبریں