گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 37993 پوائنٹس رہا، سرمایہ کاری کی مالیت 67 ارب بڑھ گئی


این این آئی February 23, 2015
کے ایس ای 100 انڈیکس 37993 پوائنٹس رہا، سرمایہ کاری کی مالیت 67ارب بڑھ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا، تاہم اوسط یومیہ کاروباری حجم 22 فیصد گرگیا اور بینچ مارک 100 انڈیکس اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے37993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سرمایہ کاری میں 67 ارب13 کروڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق کاروباری اوقات کے دوران غیرملکیوں مقامی کمپنیوں این ایف سیز افرادی سرمایہ کاروں اور دیگر مالیاتی اداروں کو82 لاکھ 85.2ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ بولی دوران بینکوں اورمالیاتی اداروں کی 56لاکھ 73 ہزار 700 ڈالر کے علاوہ میوچل فنڈز کی 26لاکھ 5ہزار 859 ڈالر سرمائے کا انخلا کیا گیا۔

ہفتے کے دوران حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 6کھرب 71ارب34کروڑ 26 لاکھ 16ہزار232روپے رہی جس میں ہفتے کے دوران مجموعی سرمایہ کاری 6کھرب 71ارب 34کروڑ 26لاکھ 16 ہزار 232 روپے کمی رہی۔ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 99کروڑ 99لاکھ 31ہزار 530 حصص کے سودوں میں کمی رہی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کل 1821 کمپنیوں تک حصص کادائرہ کار رہا، اس میں 503 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 239کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 103کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں