داعش مخالفین کی میتیں فروخت کرنے لگی جرمن اخبار

مالی بحران کے سبب میتوں کی قیمت انکی اہمیت کے لحاظ سے 10 تا 20 ہزار ڈالر لی جاتی ہے


این این آئی February 24, 2015
مالی بحران کے سبب میتوں کی قیمت انکی اہمیت کے لحاظ سے 10 تا 20 ہزار ڈالر لی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اورشام میں دہشت گردی میں ملوث دولت اسلامیہ کے خلاف جاری عالمی کارروائی کے نتیجے میں تنظیم کو جانی نقصان کے ساتھ سنگین مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے جس کے باعث یہ لوگ مخالفین کی میتییں بھی فروخت کرنے لگے ہیں۔


ایک جرمن اخبارکی رپورٹ کے مطابق داعش نے مالی کمی پوری کرنے کے لیے نیاڈھنگ اختیارکیا اور اپنے قبضے میں موجود مخالفین کے مقتولین کی میتوں کی واپسی کی قیمت وصول کی جانے لگی ہے۔ مالی مشکلات کاشکار داعش نے لڑائی میں مارے جانے والے کردجنگجوؤں اور فوجیوں کی میتوں کی واپسی بھاری قیمت سے مشروط کردی ہے۔

اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش کے جنگجو مقتولین کی میتوں کی قیمتیں ان کی اہمیت ومرتبے کے اعتبارسے وصول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک میت واپسی کی قیمت 10سے 20ہزار ڈالر لگائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں