ایکسپریس پبلیکیشنز کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

سری لنکا اور افغانستان کے میچ میں گجرات کے حسن اور انگلینڈ اسکاٹ لینڈ میچ میں واں بھچراں کے عمران نے فوڈفیکٹری جیت لی


Numaindgan Express February 25, 2015
ایکسپریس پبلیکیشنز اورمیکڈونلڈزپاکستان کی جانب سے گجرات میں حسن کونمائندہ ایکسپریس عبدالستارمرزااورواں بھچراں میں عمران کو نمائندہ ایکسپریس شہباز علی انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس پبلیکیشنز، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ فوڈ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق3 میں سے 2 سوال کے درست جواب دے کر گجرات کے حسن نے بڑی فوڈ فیکٹری جیت لی، ضلع میانوالی کے علاقے واں بھچراں کے عمران غازی نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک سوال کا درست جواب دے کر چھوٹی فوڈ فیکٹری جیت لی۔ گجرات میں نمائندہ ایکسپریس عبدالستار مرزا اور واں بھچراں میں نمائندہ ایکسپریس شہباز علی نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔

اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ گجرات سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواحی گاؤں ہیرپور دلانوالہ کے رہائشی یواو جی کے بی ایس (بائیو ٹیکنالوجی) کے طالبعلم حسن جاوید نے 2 سوالوں کا درست جواب دے کر فوڈ فیکٹری جیت لی۔

https://img.express.pk/media/images/Express-prize2/Express-prize2.webp

اس موقع پر حسن جاوید نے کہا کہ ایکسپریس پبلیکیشنز کی طرف سے انعام ملنا اعزاز کی بات ہے، میں نے چانس لیا جس میں کامیابی ملی، ایسی روایات کو آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔ایکسپریس نے انعام دے کر ثابت کر دیا کہ یہ محض وعدہ نہیں بلکہ عملی طور پر بھی انعام دیے جاتے ہیں۔

واں بھچراں سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے سوال کا درست جواب دینے والے واں بھچراں کے خوش نصیب محمد عمران کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے مجھے دلی لگاؤ ہے، تمام ممالک کی ٹیموں کے میچ شوق سے دیکھتا ہوں، فوری انعام ملنے پر ایکسپریس پبلیکیشنز کا بہت ممنون ہوں۔

واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے '' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکا درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں