عبدالرزاق اور کپتان محمد حفیظ میں اختلاف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری

سب فیصلے ڈریسنگ روم میں ہوئے


Sports Desk October 08, 2012
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شائقین آل رائونڈر کے بارے میں زیادہ سوال نہ کریں، ڈریسنگ روم کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیں۔ فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ قائد کی حیثیت سے سیمی فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے یا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سب فیصلے ڈریسنگ روم میں ہوئے، صورتحال جلد واضح ہوجائے گی، تاہم کپتان کی حیثیت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عبدالرزاق سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شائقین آل رائونڈر کے بارے میں زیادہ سوال نہ کریں، ڈریسنگ روم کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیں۔ بعد ازاں کچھ ٹی وی چینلز پر ان اطلاعات کی تردید پر مبنی بیانات بھی نشر ہوتے رہے۔

مقبول خبریں