یمن میں فوج بھیجنے سے ملک میں فرقہ واریت بڑھے گی عمران خان

یمن میں امریکی اورسعودی اتحاد کاحصہ بننا ایسا ہی ہے جیسےپاکستان خود کوایک اورجنگ کی جانب دھکیل رہا ہو،چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 27, 2015
پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں فریق بننے کے بجائے امن مذاکرات میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے، عمران خان فوٹو: فائل

MAILSI: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دوسروں کی لڑائی کا حصہ بننے سے ملک کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا ہے اس لئے پاکستان کو کسی صورت یمن میں ہونے والی لڑائی کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ یمن میں امریکا اور سعودی عرب کے اتحاد کا حصہ بننا ایسا ہی ہے جیسے پاکستان خود کو ایک اور جنگ کی جانب دھکیل رہا ہو لہٰذا پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں فریق بننے کے بجائے امن مذاکرات میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی فرقہ واریت بہت ہے اور 10 سال میں ملک نے بہت نقصان اٹھایا ہے، یمن میں فوج بھیجنے سے فرقہ واریت مزید بڑھے گی۔





مقبول خبریں