بنگلا دیش بورڈ الیون نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی

بنگلا دیش نے پاکستان کے 268 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا


ویب ڈیسک April 15, 2015
بنگلا دیش کی جانب سے صابر حسین نے 123 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فوٹو:فائل

بنگلا دیش بورڈ الیون نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

دورہ بنگلا دیش میں قومی ٹیم کا پہلا امتحان وارم اپ میچ کی صورت میں ہوا جہاں فتح اللہ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں ک ے نقصان پر 268 رنز بنائے جس میں محمد حفیظ کے 85 اور فواد عالم کے 67 رنز بھی شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بورڈ الیون نے شروع سے ہی میچ پر گرفت بنانے کی کوشش جاری رکھی اور اس دوران صابر حسین نے 123 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اوربنگلا دیش نے 268 رنز ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 48.5 اوور میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4 اور راحت علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں