راولپنڈی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان منی چینجر سے 7 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

ڈاکو منی چینجر کو ترامڑی چوک پر پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس


ویب ڈیسک April 22, 2015
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو ایئر پورٹ روڈ پر نجی کمپنی کے منی چینجر سے 7 کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والی نجی منی چینجر کمپنی کا ملازم کراچی سے رقم لے کر راولپنڈی آیا اور جیسے ہی وہ ایئرپورٹ سے باہر نکلا تو پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے اس کی گاڑی کو وائر لیس دکھا کر روکا اور پھر اسے اغوا کر کے ساتھ لے گئے، ڈاکوؤں نے منی چینجر سے 7 کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر اسے ترامڑی چوک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی رقم لانے کی پولیس کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں