انیل کپور اور جان ابراہم ’’آنکھیں2 ‘‘میں کام کریں گے

13 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم آنکھیں میں اکشے کمار ارجن رامپال اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیاتھا


Showbiz Desk May 15, 2015
فلم کہانی تین نابینا افراد کے گرد گھومتی اب اس فلم کا سیکوئل بھی بنایا جارہا ہے۔ فوٹو : فائل

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم آنکھیں کا سیکوئل بننے جارہا ہے،جس میں اب جان ابراہیم اور انیل کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

13 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم آنکھیں میں اکشے کمار ارجن رامپال اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیاتھا اور اس کی کہانی تین نابینا افراد کے گرد گھومتی اب اس فلم کا سیکوئل بھی بنایا جارہا ہے جس میں اکشے کمار کے انکار کے بعد انیل کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اور ان کے لیے اسکرپٹ میں تبدیل بھی کی گئی ہے ۔ فلم میں ہیروئنز کے مرکزی کردار کے لیے پہلے حصے میں کام کرنے والی اداکاراؤں سشمیتا سین اور بپاشا باسو پر ہی غور کیا جارہا۔

مقبول خبریں