اظہر الدین پر بنائی جانے والی فلم کاپہلا ٹریلر جاری

 عمران کو نیلی شرٹ اور سفید ہیلمٹ پہنے گراؤنڈمیں داخل ہوتے دکھایاگیاہے


Showbiz Desk May 22, 2015
  فلم کی ہدایات ٹونی دیسوزا دے رہے ہیں جب کہ اسے آئندہ برس 13 مئی کوسینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم ''اظہر'' کی پہلی تصویر اور ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

گزشتہ روز صبح کے وقت جاری کی جانیوالی تصویر میں اداکار عمران ہاشمی جو فلم میں ا ظہر الدین کا کردار نبھارہے ہیں کونیلی شرٹ اور وائٹ ہیلمٹ جو اظہر الدین میچ کے دوران پہنتے تھے پہنے گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ اس موقع پر عوام اظہر الدین پر طعنے کس رہے ہیں جب کہ دوپہر کے وقت فلم کا ٹریلر بھی باقاعدہ جاری کردیا گیا۔

ایک منٹ 8 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں عمران خان کو تصویر والے لباس ہی میں ملبوس گراؤنڈ میں داخل ہوتے اور کھیلتے دکھایا گیا ہے جب کہ اظہر الدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی جس کا کردار اداکارہ پراچی ڈیسائی نبھارہی ہیں کے کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں ۔بجلانی موشن پکچرز کے بینر تلے بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات ٹونی دیسوزا دے رہے ہیں جب کہ اسے آئندہ برس 13 مئی کوسینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

مقبول خبریں