چوہدری نثار آج ایگزیکٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے

اتوار کو ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم چھٹی ہونے کے باوجود کام کرتی رہے گی۔


Monitoring Desk May 23, 2015
اتوار کو ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم چھٹی ہونے کے باوجود کام کرتی رہے گی۔ فوٹو: اے پی پی

KARACHI: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج ایگزیکٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرینگے جبکہ پریس کانفرنس سے قبل معاملہ کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس بھی ہوگا۔

دوسری جانب ایگزیکٹ کے دفتر سے قبضے میں لیے گئے کمپیوٹروں کی ابتدائی فرانزک رپورٹ منگل تک آنے کا امکان ہے۔ ایک ٹی وی نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل تک اصل تصویر سامنے آنے کا امکان ہے کہ ایگزیکٹ کسی غیرقانونی دھندے میں ملوث ہے یا نہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے سیلز افسروں کے بیانات اور ابتدائی فرانزک رپورٹ کا موازنہ کیا جائے گا۔ اتوار کو ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم چھٹی ہونے کے باوجود کام کرتی رہے گی۔

مقبول خبریں