- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
’’گنگا جل2‘‘ملکی مسائل سے آگاہ کرنے والی فلم ہے، پریانکا چوپڑا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنی نئی فلم ’’گنگا جل 2‘‘ کو کرپشن ، لینڈ مافیا سمیت ملک کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کرنیوالی فلم قرار دیدیا ہے ’’گنگا جل 2‘‘ 2003 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم گنگا جل کا سیکوئل ہے۔
جس میں وہ خاتون پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 32سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ ’’گنگا جل 2‘‘ میں میرا کردار ایک پولیس افسر کا ہے اور میں اس میں وہی کررہی ہوں جو اجے دیوگن فلم کے پہلے حصے میں کرچکے ہیں یہ کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ اس میں دکھائے جانے والے حالات اور ملک کو درپیش مسئال کی وجہ سے انتہائی اہم فلم ہے ۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ اخبارات اور چینلز پر کرپشن لینڈ ، مافیا ، کسان کی خودکشی سمیت دیگر جرائم کو نمایاں دکھایا جاتا ہے جب کہ اس فلم میں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا گیاہے کہ کیسے ایک انسان کو اپنے ہاتوں زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور کردیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پرکاش جھا غیر معمولی کہانیوں پر فلم بنانے میں کافی شہرت رکھتے ہیں اور ان کی یہ فلم ’’گنگا جل ٹو بھی اپنے پہلے حصے کی طرح ہی غیر معمولی حقائق پر مبنی ہے ۔
مگر یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے کسی مرد پولیس افسر کی جگہ ایک خاتون کو اس کردار کے لیے منتخب کیا ہے ۔ ایک سوال جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں بالی ووڈ میں خواتین پر مبنی فلمیں کامیابی حاصل کررہی ہیں جس کی وجہ سے ہیروئنوں کو بھی ہیرو کی طرح ہی مقام مل رہا ہے اور انھیں صرف ناچنے گانے یا رومانوی کے بجائے ایکشن فلموں میں بھی اہم کردار دیے جارہے ہیں جو بالی ووڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کا ایک بڑا ثبوت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔