بھارتی گائیک مشکورعلی کی بیٹی روحی بھی گلوکارہ بن گئیں

اچھا کام کرنا چاہتی ہوں بالی ووڈ میں پلے بیک گلوکاری کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،روحی


Qaiser Iftikhar June 02, 2015
اچھا کام کرنا چاہتی ہوں بالی ووڈ میں پلے بیک گلوکاری کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،روحی۔ فوٹو : فائل

BAHAWALPUR: بھارتی کلاسیکل سنگر مشکور علی خاں کی صاحبزادی معروف مصورہ روحی علی خاں نے گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ انھوں نے حال ہی میں ممبئی کے مقامی اسٹوڈیو میں ایک البم کی ریکارڈنگ پرکام شروع کیا ہے اوراس کے مکمل ہوتے ہی دوگیتوں کی وڈیوکی شوٹنگ کی جائے گی۔

اس سلسلہ میں جب ممبئی فون پررابطہ کیا گیا تو ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے روحی علی خاں کا کہنا تھا کہ میرا تعلق موسیقی کے ایک معروف گھرانے سے ہے لیکن فن مصوری کا شوق مجھے بچپن سے ہی تھا۔ بطورمصورہ میں نے بہت کام کیااس کے ساتھ ساتھ میں نے فن موسیقی میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا تھا اوراسی لیے میں نے البم کی ریکارڈنگ شروع کی ہے۔ اس سلسلہ میں میرے کزن بالی وڈ کے معروف موسیقارساجد اورواجد نے بہت رہنمائی کی ہے اوراس البم میں شامل گیتوں کی کمپوزیشن انھی نے ترتیب دی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے مجھے خاص لگاؤ ہے اورمیرے نزدیک ایک سچا فنکارکوئی بنا نہیں سکتا بلکہ وہ توپیدا ہوتا ہے۔جہاں تک بات بالی وڈ میں پلے بیک سنگنگ کی ہے تواس کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میں صرف اورصرف اچھا کام کرنا چاہتی ہوں اور باقی مستقبل میں اگرایسی کوئی پیشکش ہوئی تواس کے بارے میںا سی وقت فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روحی علی بطور مصورہ بالی وڈ اسٹارز سلمان خان، رضا مراد، ساجد ، واجد، راہول رائے سمیت پاکستان کے معروف گلوکاروں شفقت امانت، سلمیٰ آغا، عابدہ پروین سمیت دیگرکے پورٹریٹ بنا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں