ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف مقدمہ درج

عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں رینجرز کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 176/15 درج کرایا گیا ہے۔


Staff Reporter June 04, 2015
عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں رینجرز کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 176/15 درج کرایا گیا ہے۔ فوٹو : آئی این پی

PESHAWAR: عزیز آباد پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے خلاف رینجرز کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اس سے ملحقہ گلیوں میں رینجرز کے چھاپے کے دوران 11 مارچ کو حراست میں لیے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں رینجرز کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 176/15 درج کرایا گیا ہے۔

اس حوالے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن طاہر نورانی نے مقدمے کے اندراج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ہے تاہم مزید تفصیلات ایس ایچ او عزیز آباد سلیم اﷲ قریشی ہی بتا سکیں گے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے نائن زیرو سمیت ملحقہ گلیوں میں محاصرے اور چھاپوں کے دوران متحدہ کے رہنما عامر خان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا اور بعدازاں انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے رینجرز حکام نے 90 روز کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا جس کی معیاد رواں ماہ 12 جون کو پوری ہو رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔