شاہ پورجہانیاں کے قریب کوچ کوحادثہ11ہلاک 28زخمی

ہلاک ہونیوالوں میں ایک بچی بھی شامل،4افرادکی حالت نازک ہے،2کی شناخت نہ ہوسکی.


Nama Nigar October 17, 2012
ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنیوالی کوچ تیزرفتاری کے باعث گدھاگاڑی کوبچاتے ہوئے الٹ گئی. فوٹو فائل

شاہ پورجہانیاں کے قریب قومی شاہراہ پرتیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے11افراد جاںبحق، 28 زخمی ہوگئے جن میں سے4کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح شاہ پورجہانیاںکے قریب قومی شاہراہ پرڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی تیزرفتار مسافرکوچ گدھاگاڑی کوبچاتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے میں ہلاک ہونیوالے11افرادمیں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ 28 افراد شدیدزخمی ہوگئے جنھیں ایدھی ایمبولینس اور پولیس موبائلوں میں اسپتال منتقل کیاگیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیورمحمد عیسیٰ،3سالہ مسکان،نور خاتون،اختیار بی بی، شاہ زین، ظاہر شاہ،ناصر خان،ایک نامعلوم خاتون شامل ہے، زخمی و ہلاک شدگان کا تعلق ڈیرہ غازی خان ،ڈیرہ اسماعیل خان،چار سدہ، کراچی اور سکھر سے بتایا جاتا ہے، زخمیوں میں عامر ابراہیم، حاجرہ،شمشاد خاتون،منصور منظور، ذیشان، بشیرا جمیل، نور الدین حاجرہ،شیر فیضان و دیگر شامل ہیں، دو ہلاک شدگان کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں