بوتھم نے کرپشن کی فیکٹری قراردیتے ہوئے آئی پی ایل کوبند کرنے کا مطالبہ کردیا

آئی پی ایل کی وجہ سے کھلاڑیوں کی وفاداری اپنے ملک کے ساتھ نہیں رہیں، سابق کرکٹر ای ین بوتھم


Sports Desk September 03, 2015
آئی پی ایل کی وجہ سے کھلاڑیوں کی وفاداری اپنے ملک کے ساتھ نہیں رہی:فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ای ین بوتھم نے آئی پی ایل کو کرپشن کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انکا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کرکٹ لیگ، انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی زیادہ طاقتور ہوچکی ہے، اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی وفاداری اپنے ملک کے ساتھ نہیں رہی بلکہ وہ جیبیں ڈالرز سے بھرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، ایک طرف تو اس کی وجہ سے بھارتی بورڈ کے خزانے میں دولت کے انبار لگتے جارہے ہیں،جو بورڈز اس لیگ کی کامیابی کیلیے اپنے کھلاڑی فراہم کررہے ہیں ان کے حصے میں کچھ بھی نہیں آرہا۔

مقبول خبریں