فاسٹ بولر بریٹ لی آئندہ ماہ بھارتی سلور اسکرین پرجلوہ گر ہونے کو تیار

سابق اسپیڈ مرچنٹ بریٹ لی نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی ریلیز کا اعلان کیا اور ساتھ میں ٹریلر کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔


Sports Desk September 28, 2015
سابق اسپیڈ مرچنٹ بریٹ لی نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی ریلیز کا اعلان کیا اور ساتھ میں ٹریلر کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی فلم ' ان انڈین' اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ریلیز ہوگی۔

یہ آسٹریلیا اور بھارت کی پہلی مشترکہ فلم ہے، جس میں بریٹ لی اور تنیشتھا چیٹرجی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، آسٹریلیا میں اس کی نمائش 15 اکتوبر کو متوقع ہے۔ سابق اسپیڈ مرچنٹ بریٹ لی نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی ریلیز کا اعلان کیا اور ساتھ میں ٹریلر کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔ ان انڈین کو مکمل طور پر نیو ساؤتھ ویلز میں فلمایا گیا ہے، اس کا بھارت میں بھی کافی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے، جہاں پر ویسے ہی بریٹ لی کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں