وزیراعظم نے فیس کم نہ کرنیوالے اسکول سیل کرنے کاحکم دیدیا

وزیراعظم کی ہدایات پر ’پیرا‘ نے والدین کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایات سیل قائم کردیا۔


Numainda Express/APP October 01, 2015
وزیراعظم کی ہدایات پر ’پیرا‘ نے والدین کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایات سیل قائم کردیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں میں کمی سے متعلق احکام پرعمل نہ کیے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن (کیڈ) اورنجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے احکام کی تعمیل نہ کرنے والے اسکولوں کو سربمہر کردیا جائے۔

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان اسکولوں کاسخت نوٹس لیا ہے جو اضافہ شدہ فیسوں میں کمی/ واپسی کے احکام کی تعمیل نہیں کررہے۔ وزیراعظم کی ہدایات پر 'پیرا' نے والدین جنھیں اسکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے ہراساں کیاجارہا ہے، کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایات سیل قائم کردیا۔

والدین فون نمبر 051-9101743 موبائل نمبر0300-8758839 فیکس نمبر:051-9101800 اور ای میل [email protected]پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے پیراکو ہدایت کی کہ وہ والدین کی شکایات کا ترجیحی بنیاد پر ازالہ کرے۔ دوسری طرف نمائندہ ایکسپریس کے مطابقآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور ان کی فیسوں کے نظام کے بارے میں جاری آرڈیننس کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔

مقبول خبریں