عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے بیرون ملک انعقاد کو بے کار مشق قرار دیدیا

باصلاحیت کھلاڑیوں کی تاخیر سے ٹیم میں شمولیت بھی سسٹم کے لیے اچھی بات نہیں ہے،عمران خان


Sports Desk October 02, 2015
باصلاحیت کھلاڑیوں کی تاخیر سے ٹیم میں شمولیت بھی سسٹم کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔عمران خان:فوٹو: فائل

سابق کپتان عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے بیرون ملک انعقاد کو بے کارمشق قرار دے دیا ہے۔

عمران خان نے اسے اپنے ملک میں منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عمران خان نے کہاکہ پی ایس ایل کے بیرون ملک انعقاد سے شاید آپ ریوینیو تو جمع کرلیں مگر اس سے پاکستان میں کرکٹ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے ملک میں کرکٹنگ سسٹم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بورڈ ٹیلنٹ نکھارنے میں ناکام ہوچکا، عمران خان نے الزام لگایاکہ نجم سیٹھی کو نوازنے کیلیے بورڈ میں عہدہ دیا گیا، انھوں نے مزید کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی تاخیر سے ٹیم میں شمولیت بھی سسٹم کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔

مقبول خبریں