دہشت گردوں کی دھمکیاں چوہدری سرور کا سیکیورٹی کیلیے نثارکوخط

لائسنس شدہ اسلحہ بردار پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز رکھنے کیلیے بھی حکو مت سے اجازت مانگ لی


Numainda Express November 10, 2015
لائسنس شدہ اسلحہ بردار پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز رکھنے کیلیے بھی حکو مت سے اجازت مانگ لی۔:فوٹو: فائل

KARACHI: تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی کی فراہمی کیلیے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر سیکیورٹی کی فراہمی کیلیے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھا ہے، وزیر اعظم نوازشر یف،وزیر اعلیٰ شہباز شر یف،وفاقی سیکریٹری داخلہ شاہد خان اور ہوم سیکریٹری پنجاب کو بھی خط کی کاپی ارسال کی گئی ہیں جبکہ خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمے دار ن لیگی حکو مت ہوگی۔دوسری جانب لائسنس شدہ اسلحہ بردار پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز رکھنے کیلیے بھی حکو مت سے اجازت مانگ لی۔

 

مقبول خبریں