حریف فٹبالرکو سر سے ٹکر بیٹا بھی زیڈان کے نقش قدم پر چل پڑا

لوکا نے ایک میچ میں 4 گول کھانے کے بعد فرسٹریشن کا شکار ہوگئے اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ٹکر دے ماری۔


Sports Desk December 02, 2015
لوکا نے ایک میچ میں 4 گول کھانے کے بعد فرسٹریشن کا شکار ہوگئے اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ٹکر دے ماری۔ فوٹو : فائل

KANZALWAN: فرانس کے سابق عظیم فٹبال زین الدین زیڈان کا بیٹا لوکا بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑا، رئیل میڈرڈ کی یوتھ ٹیم کی جانب سے ایک مقابلے میں حریف کھلاڑی کو سر سے ٹکر مارنے پر انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

فرانس کے سابق فٹبالر زیڈان کے بیٹنے لوکا رئیل میڈرڈ کی یوتھ ٹیم میں گول کیپر ہیں اور ایک میچ میں 4 گول کھانے کے بعد فرسٹریشن کا شکار ہوگئے اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ٹکر دے ماری۔ لوکا کی حرکت پر ریفری نے فوراً ریڈ کارڈ دکھایا اور انھیں میدان سے باہر کردیا۔

یاد رہے کہ 2006 کے ورلڈ کپ فائنل میں لوکا کے والد زیڈان نے بھی اطالوی ڈیفینڈر مارکو میٹیرازی کو ٹکر دے ماری تھی۔

مقبول خبریں