بل کی عدم ادائیگی سلہٹ سپراسٹارزکے کرکٹرز کو ہوٹل انتظامیہ نے روک لیا

سلہٹ سپراسٹارز کی ٹیم بس جب ہوٹل سے روانہ ہونے لگی تو سیکیورٹی اہکاروں نے اسے روک لیا


Sports Desk December 05, 2015
سلہٹ سپراسٹارز کی ٹیم بس جب ہوٹل سے روانہ ہونے لگی تو سیکیورٹی اہکاروں نے اسے روک لیا. فوٹو: فائل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے آنے والے انٹرنیشنل اسٹار کرکٹرز کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے ان کی بس کو بل ادا کیے بغیر باہر جانے سے روک دیا، سلہٹ سپراسٹارز کے پلیئرز چٹاگانگ کے ایک فائیواسٹارہوٹل میں قیام پذیر رہے۔

اس میں دیگر پانچ فرنچائز کے پلیئرز بھی مقیم تھے، ذرائع کے مطابق سلہٹ سپراسٹارز کی ٹیم بس جب ہوٹل سے روانہ ہونے لگی تو سیکیورٹی اہکاروں نے اسے روک لیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ بغیرادائیگی کیے یہاں سے نہیں جا سکتے، اس صورتحال پر بس میں موجود غیرملکی پلیئرز اور ٹیم آفیشلز حیران رہ گئے، انھوں نے کہاکہ یہ ہماری بے عزتی ہے، ٹیم مالکان کی جانب سے جلد ادائیگی کے وعدے پر معاملہ ختم ہوا۔

مقبول خبریں