نیل ویگنر کی 100میل کی رفتار سے گیند پرندے کو وجہ قرار دیا جانے لگا

ویگنر نے جب چندیمل کو یارکر کی تو اسپیڈ گن میں اس کی رفتار 160 کلومیٹر سے زائد رفتار ریکارڈ ہوئی۔


AFP December 12, 2015
ویگنر نے جب چندیمل کو یارکر کی تو اسپیڈ گن میں اس کی رفتار 160 کلومیٹر سے زائد رفتار ریکارڈ ہوئی۔ فوٹو : فائل

کیوی فاسٹ بولر نیل ویگنر کی ہوبارٹ ٹیسٹ میں تقریباً 100 میل کی رفتار سے گیند کا سبب پرندے کو قرار دیا جانے لگا، انھوں نے جب سری لنکن بیٹسمین چندیمل کو یارکر کی تو گراؤنڈ میں نصب اسپیڈ گن میں 160 کلومیٹر سے زائد رفتار ریکارڈ ہوئی۔

یہ گذشتہ دنوں آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی جانب سے 160.4 کلومیٹر سے قریب تر رہی، آفیشلز کو شبہ ہے کہ اسپیڈ گن پر آنے والی اس رفتار کا سبب نیچے پرواز کرنے والا پرندہ بنا، ویگنر عمومی طور پر 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیندیں کراتے ہیں۔

اسپیڈ گن آپریٹر نے بھی کہا کہ بولنگ کے وقت پرندے کے قریب سے گزرنے کی وجہ سے مشین کی ریڈنگ میں گڑبڑ ہوئی، ٹی وی پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ گراؤنڈ میں نصب 2 میں سے ایک مانیٹر کی ریڈنگ پرندے کے اڑنے کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی۔

مقبول خبریں