کراچی کے علاقے کھارادر سے 17 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار ترجمان رینجرز

ملزم نے حیدر آباد میں اپنے گھر میں ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ دہشت گرد کوبھی پناہ دی، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک January 29, 2016
ملزم نے حیدر آباد میں اپنے گھر میں ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ دہشت گرد کوبھی پناہ دی، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے کھارادر میں کارروائی کے دوران 17 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا جب کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں کارروائی کے دوران 17 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا گیا جس کی شناخت عدنان عرف اے ڈی کے نام سے ہوئی جب کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش 17 افراد سمیت گینگ وار کے 2 کارندوں اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر بھی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے اس کے علاوہ ملزم نے حیدر آباد میں اپنے گھر میں رشید احمد عرف ڈاکٹر خالوسمیت عسکری ونگ کےعابد عرف چیئرمین کے کہنے پربھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' سے تربیت یافتہ دہشت گرد کوبھی پناہ دی۔ رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ملزم کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے