راہداری منصوبے کے خلاف چلائی جانے والی تمام مہمات سے آگاہ ہیں سربراہ پاک فوج

پاک فوج راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک February 19, 2016
پاک فوج راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، جنرل راحیل شریف، فوٹو:فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ عوام کی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ پاک فوج راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔





پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی پیک اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال اور میجرجنرل عابد رفیق نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو نئی فورس کے قیام اور پاک چین اقتصادی راہداری کے سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی۔





آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راہداری منصوبے پر بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک فوج سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے پرامن ماحول فراہم کرنا ناگزیرہے اور اقتصادی راہداری منصوبے عوام کی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



آرمی چیف نے کہا کہ راہداری منصوبے کے خلاف چلائی جانے والی تمام مہمات سے آگاہ ہیں، مسلح افواج دیرینہ خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اسٹیک ہولڈرز سے مل کرمنصوبے کی تکمیل کے اقدامات کیے جائیں جب کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مقبول خبریں