تسکین احمد پر پابندی بنگلہ دیش آئی سی سی کے فیصلے سے غیرمطمئن

آئی سی سی کے غیرجانبدارانہ بولنگ کی جائزہ رپورٹ سے مطمئن نہیں ہیں، صدر بنگلا کرکٹ بورڈ


Sports Desk March 21, 2016
آئی سی سی کے غیرجانبدارانہ بولنگ کی جائزہ رپورٹ سے مطمئن نہیں ہیں، صدر بنگلا کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر تسکین احمد کی معطلی کیخلاف آئی سی سی سے پابندی ختم کرنے کی اپیل کردی۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اس معاملے پر براہ راست آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن سے فون پر رابطہ کیا ہے، اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ بورڈ چیف نظم الحسن نے کہا کہ ہم تسکین پر پابندی کا فیصلہ فوری طور پر تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔

ہفتے کو آئی سی سی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ تسکین کی تمام بالز قانونی نہیں تھیں، تاہم انھوں نے آئی سی سی کے سامنے اٹھائے جانیو الے جواز کو بتانے سے گریز کیا، تاہم ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ ہم آئی سی سی کے غیرجانبدارانہ بولنگ کی جائزہ رپورٹ سے مطمئن نہیں ہیں، جو تسکین کے ایکشن پر سامنے آئی ہے، اسی لیے ہم نے اس پر مختلف انداز سے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا، ہم نے منوہر اور رچرڈسن سے بات کی ہے، جنھوں نے ہمیں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے، ہم عمومی طریقہ کار سے ہٹ کر یہ سب کچھ کررہے ہیں، عمومی طور پر پلیئر کو اپنے بولنگ ایکشن کے دوبارہ جائزے کی درخواست دینا پڑتی ہے، جو کہ پیچیدہ طریقہ کار ہے، ہمیں یقین ہے آئی سی سی ہمارے پوائنٹس پر غور کرے گا اور ہمیں منطقی جواب دے گا، ہم تسکین پر ان کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔

مقبول خبریں