حقوق نسواں ایکٹ اسلامی نظریاتی کونسل نےغیرشرعی دفعات کا مسودہ پنجاب حکومت کوبھجوا دیا

شوہر گھر کا سربراہ ہوتا ہے اور شوہر کو گھر سے دور رکھنا غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل


ویب ڈیسک April 05, 2016
پنجاب کا تحفظ حقوق نسواں ایکٹ خاندانی نظام تباہ کرنے کا باعث بن سکتا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل فوٹو: فائل

اسلامی نظریاتی کونسل نے پنجاب کے تحفظ حقوق نسواں ایکٹ میں موجود غیر شرعی دفعات سے متعلق مسودہ صوبائی حکومت کو بھجوا دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیر قانوم پنجاب کو بھیجے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ بہتر ہوتا کہ پنجاب حکومت قانون سازی سے پہلے بل بھجواتی اور اس کے تناظر میں اسلامی نظریاتی کونسل اپنی تجاویز پیش کرتا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے تحریری جواب میں کہا کہ پنجاب کا تحفظ حقوق نسواں ایکٹ خاندانی نظام تباہ کرنے کا باعث بن سکتا ہے، اس میں ریاستی اداروں کو گھریلومعاملات میں مداخلت کی اجازت دی گئی ہے جب کہ اسلام گھریلو لڑائی میں ریاستی مداخلت منع کرتا ہے، شوہر گھر کا سربراہ ہوتا ہے اورشوہر کو گھرسے دوررکھنا غیرشرعی ہے۔ مردوں کو جی پی آر ایس کڑے پہنانا امتیازی قانون اور معاشرتی رسم ر رواج کے خلاف ہے۔

مقبول خبریں