پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کے حق میں مسلم لیگ ق کی قرارداد جمع

عوام آرمی چیف کے ساتھ مل کر کرپشن کے خاتمے کا مشن جاری رکھے گی، قراداد کا متن


ویب ڈیسک April 22, 2016
آرمی چیف کاکرپشن کے خلاف اقدام قابل قدرہے، قرارداد کا متن:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے حق میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے آرمی چیف کے حق میں قرارداد جمع کرائی گئی جس میں کرپشن کے خلاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ قرارداد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے سربراہ پاک فوج کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جائیں۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روزآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے 8 اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کردیا تھا جن میں ایک لیفٹیننٹ جنرل اور ایک میجرجنرل بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں