شوہر کے انتقال کے بعد خواتین زیادہ پُرسکون زندگی گزارتی ہیں تحقیق

شادی شدہ مرد اپنی بیوی کے انتقال کے بعد زیادہ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں، تحقیق


ویب ڈیسک April 25, 2016
شوہر اپنی بیوی کوزندگی میں زیادہ سہولیات فراہم نہیں کرتے جس کی وہ سے تناؤ اورمایوسی کا شکار ہوجاتی ہیں،تحقیق فوٹو:فائل

ایک انتہائی دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اپنے شوہر کے انتقال کے بعد زیادہ پُر سکون زندگی گزارتی ہیں۔

کہتے ہیں کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جو کھائے پچھتائے اورجو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے جب کہ شادی کا رشتہ خوشی، غم اور دیگر جذبات سے نکل کر اپنے اندر کچھ منفرد فوائد اور حقائق بھی چھپائے ہوئے ہوتا ہے، میاں بیوی دونوں نہ صرف ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہوتے ہیں بلکہ ایک گاڑی کے دو پہیے بھی ہوتے ہیں جب کہ شادی شدہ افراد کنواروں کے مقابلے میں زیادہ طویل اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں اور میاں اور بیوی میں سے اگر کوئی بھی دنیا میں اکیلا رہ جائے تو دوسرے کو زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اب ایک انتہائی دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین اپنے شوہر کے انتقال کے بعد زیادہ پرسکون زندگی گزارتی ہیں، اٹلی میں کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد خواتین پہلے سے زیادہ مطمئن اور پرسکون زندگی گزارتی ہیں لیکن شادی شدہ مرد اپنی بیوی کے انتقال کے بعد زیادہ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ بیوی پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کو زندگی میں بہت سی سہولیات فراہم کرتی ہیں جب کہ شادی شدہ مرد اپنی بیوی کی زندگی میں اس طرح کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین شادی کے بعد تناؤ اور مایوسی کا شکار ہوجاتی ہیں، تحقیق کے لیے 733 مرد اور 1154 خواتین کا ساڑھے چار سال تک مطالعہ کیا گیا جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا۔

مقبول خبریں