ہربھجن نے ماضی میں گنگولی کو اپریل فول بنانے کا انکشاف کردیا

گنگولی کپتانی چھوڑنے پر تیار ہو گئے تھے، 20 منٹ بعد انھیں بتایا کہ ہم دراصل ان کو اپریل فول بنارہے تھے، ہر بھجن


Sports Desk May 22, 2016
گنگولی کپتانی چھوڑنے پر تیار ہو گئے تھے، 20 منٹ بعد انھیں بتایا کہ ہم دراصل ان کو اپریل فول بنارہے تھے، ہر بھجن۔ فوٹو: فائل

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں اپریل فول کے نام پر سابق کپتان ساروگنگولی کو بھی بیوقوف بناچکے ہیں۔

انھوں نے ایک اسپورٹس پروگرام میں ماضی کا ایک قصہ دہرایا جب وہ نوجوان تھے، ہربھجن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے موقع پر میں نے، ظہیر اور یوراج نے ایک جعلی خبر بنائی جس میں گنگولی ہم تینوں پر شدید تنقید کررہے تھے۔ ہم اس خبر کو کٹنگ کی صورت میں گنگولی کے پاس لے گئے اور ناراضی ظاہر کی، گنگولی بھی خبر پڑھ کر حیران رہ گئے اور صفائیاں دینا شروع کردیں، انھوں نے تو کپتانی سے استعفیٰ تک دینے کی بات کردی، وہاں پر موجود راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے بھی ہمارا ساتھ دیا، آخر 15، 20 منٹ بعد گنگولی کو بتایا کہ ہم دراصل ان کو اپریل فول بنارہے تھے۔

مقبول خبریں