آئی سی سی مینز ایونٹ میں بھی خواتین امپائرز نے انٹری دیکرتاریخ رقم کردی

اومان اور نائیجیریا کے میچ میں انگلینڈ کی سوئی ریڈفرن اورویسٹ انڈین جیکولین ولیمنز نےبطورامپائر اپنے فرائض انجام دیے۔


Sports Desk May 24, 2016
اومان اور نائیجیریا کے میچ میں انگلینڈ کی سوئی ریڈفرن اورویسٹ انڈین جیکولین ولیمنز نےبطورامپائر اپنے فرائض انجام دیے۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی سی سی مینز ایونٹ میں بھی خواتین امپائرز نے انٹری دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

جرسی میں اومان اور نائیجیریا کے درمیان ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فائیو میچ میں اتوار کو انگلینڈ کی سوئی ریڈفرن اور ویسٹ انڈین جیکولین ولیمنز نے بطورامپائر اپنے فرائض انجام دیے۔

اس طرح وہ آئی سی سی ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں ذمہ داری نبھانے والے پہلی خواتین امپائرز بن گئی ہیں۔ اس مقابلے میں اومان نے نائیجیریا کو 181 رنز سے شکست دی ۔ اس سے قبل خواتین امپائرز ویمنز ایونٹس میں ذمہ داری انجام دے چکیں مگر مردوں کے ایونٹ میں یہ پہلا موقع ہے۔

مقبول خبریں