بھوک نہ لگنے کی وجہ سے جینی بوچارڈ کا وزن خطرناک حد تک کم

22 سالہ جینی نے 2014 میں ومبلڈن فائنل جبکہ آسٹریلین اورفرنچ اوپن کے سیمی فائنلز میں جگہ بناکر دنیا کو حیران کردیا تھا


Sports Desk May 25, 2016
22 سالہ جینی نے 2014 میں ومبلڈن فائنل جبکہ آسٹریلین اور فرنچ اوپن کے سیمی فائنلز میں جگہ بناکر دنیا کو حیران کردیا تھا:فوٹو : فائل

کینیڈین ٹینس اسٹار جینی بوچارڈ نے انکشاف کیاکہ انھیں بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے خطرناک حد تک وزن کم ہوگیا ہے۔

22 سالہ جینی نے 2014 میں ومبلڈن فائنل جبکہ آسٹریلین اور فرنچ اوپن کے سیمی فائنلز میں جگہ بناکر دنیا کو حیران کردیا تھا مگر اس کے بعد ان کی پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی، وہ اس وقت فرنچ اوپن میں شریک ہیں۔

انھوں نے کہاکہ میں ڈائٹنگ وغیرہ نہیں کرتی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کھانے کے معاملے میں بے ترتیبی کا شکار ہوں، مجھے بھوک نہیں لگتی زبردستی کچھ کھانا پڑتا ہے، اس کے ساتھ اسٹریس کی وجہ سے کافی کیلوریز خرچ ہوجاتی ہیں، میں وزن میں اضافے اور خود کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔

مقبول خبریں