ہدایتکار روام گوپال ورما نے سلمان خان کو شاہ رخ سے بڑا اداکار قرار دے دیا

اسٹار اداکاری کے علاوہ فلموں کی کمائی کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے، ہدایتکار


ویب ڈیسک May 26, 2016
اسٹار اداکاری کے علاوہ فلموں کی کمائی کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے، ہدایتکار،فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار رام گوپال ورما نے سلمان خان کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار رام گوپال جرائم کی دنیاپر فلمیں بنانے کے علاوہ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کی ہے جس میں ''ستیا''،''کمپنی''،''سرکار'' سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جن میں نامور اداکاروں نے کام کیا ہے تاہم اب ہدایتکار نے فلم نگری کے خانز کے کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔

اپنی فلم کی تشہیری تقریب میں ایک سوال کے جواب میں ہدایتکار رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ سلمان خان ابھرتے ہوئے اسٹارنہیں بلکہ شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں کیوں کہ اسٹار اداکاری کے علاوہ فلموں کی کمائی کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے جب کہ سلمان خان کی فلمیں کئی سالوں سے کامیابی سے بزنس کررہی ہیں اور ان کی آخری 3 فلموں نے ریکارڈ کمائی کی ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار رام گوپال ورما اپنی فلم ''ویراپن'' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں