دلشان کا کرکٹ سے دل بھرگیا ون ڈے سیریز سے دستبردارآسٹریلیا منتقلی پرغور

دلشان سری لنکا کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ کر آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع


Sports Desk June 01, 2016
دلشان سری لنکا کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ کر آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع: فوٹو: رائٹرز

سری لنکن کرکٹ اسٹار تلکارتنے دلشان کا کرکٹ سے دل بھر گیا، ذرائع نے انکشاف کیاکہ جارح مزاج بیٹسمین مکمل طور پر کھیل کو الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دلشان سری لنکا کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ کر آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، وہ پہلے ہی ٹیسٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب دلشان نے کہاکہ میں کمر میں تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ نہیںجا رہا، ان کا اصرار تھا کہ فی الحال کھیل سے ریٹائرہونے کا ارادہ نہیں ہے۔ادھر سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوایشلے ڈی سلوا نے تصدیق کی کہ دلشان نے تحریری طور پر بورڈ کو دورئہ انگلینڈ کیلیے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا، سلیکٹرز اب ون ڈے سیریز کیلیے ان کے نام پر غور نہیں کریںگے۔

مقبول خبریں