نیا بجٹ وفاق کو توڑنے کی کوشش ہے بلاول بھٹو زرداری

پنجابستان کے ون یونٹ بجٹ کومسترد کرتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک June 07, 2016
یہ بجٹ وفاق کو توڑنے کے لیے بنایا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیا گیا بجٹ وفاق کو توڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بجٹ وفاق کو توڑنے کے لیے بنایا گیا ہے، ہم پنجابستان کے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔



واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ میں سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونکوا کو اعتراض ہے کہ اس میں پنجاب کے مقابلے میں تینوں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے سب سے کم رقم مختص کی گئی ہے۔

مقبول خبریں