ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی لارڈزمضبوط ترین امیدوار

2009میں جب پہلی مرتبہ یہ منصوبہ سامنے آیا تب بھی لارڈزنے ہی ٹاپ 4 ٹیموں کے درمیان پلے آف کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی


Sports Desk June 14, 2016
2009میں جب پہلی مرتبہ یہ منصوبہ سامنے آیا تب بھی لارڈزنے ہی ٹاپ 4 ٹیموں کے درمیان پلے آف کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی: فوٹو: اے ایف پی/فائل

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے خواب کو حقیقت بنانے میں کامیابی ہوئی تو پھر فائنل 2021 میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی کیلیے لارڈز کو مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

2009 میں جب پہلی مرتبہ یہ منصوبہ سامنے آیا تب بھی لارڈز نے ہی ٹاپ 4 ٹیموں کے درمیان پلے آف کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی تھی، مگر براڈ کاسٹرز نے اس ایونٹ میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، جس پر 2013 اور 2017 دونوں میں اس کی جگہ ون ڈے چیمپئنز ٹرافی کو دی گئی۔

ایم سی سی ویسے ہی لارڈز میں ہر سیزن میں 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی جاری رکھنا چاہتا ہے، مگر انگلش کرکٹ بورڈ 2019 سے ہوم سیزن میں ٹیسٹ میچز کی تعداد 7 سے کم کرکے 4 یا پانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہ آئی پی ایل اور بگ بیش کی طرز پر اپنی ٹوئنٹی 20 لیگ شروع کرسکے۔

مقبول خبریں