ریپ کیس کے بعد بھارتی کرکٹرز کو عزیزواقارب کے پیغامات

مبینہ طور پر حراست میں لیا جانے والا ستیانارائن نہ صرف ٹیم ہوٹل بلکہ گرائونڈ میں بھی موجود ہوتا تھا، بھارتی کرکٹر


Sports Desk June 21, 2016
مبینہ طور پر حراست میں لیا جانے والا ستیانارائن نہ صرف ٹیم ہوٹل بلکہ گرائونڈ میں بھی موجود ہوتا تھا، بھارتی کرکٹر:فوٹو : فائل

زمبابوے میں ریپ کیس کے بعد بھارتی کرکٹرز کے عزیزواقارب نے بھی انھیں شک کی نظر سے دیکھنا شروع کردیا۔

ایک کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انھیں اس ایشو کا علم اس وقت ہوا جب دوست احباب نے میسیجزکرنا شروع کیے، انھوں نے کہا کہ کچھ نے تو یہاں تک لکھا کہ ' یہ کیا کردیا'، مجھے اس قسم کے پیغامات پر بہت غصہ آیا۔ بھارتی کرکٹر نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ مبینہ طور پر حراست میں لیا جانے والا ستیانارائن نہ صرف ٹیم ہوٹل بلکہ گراؤنڈ میں بھی موجود ہوتا تھا۔

مقبول خبریں