3سال میں تیل وگیس کے83 ذخائردریافت ہوئے شاہدخاقان

شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے خطاب


Khususi Reporter June 29, 2016
 گیس ذخائر کم ہو رہے ہیں،نئی اسکیموں کومکمل کرنا ممکن نہیں،ایم ڈی سوئی ناردرن فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، گزشتہ3 سال کے دوران ملک میںتیل اور گیس کے 83 ذخائر دریافت ہوئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون میں 6 مقامات سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے 50.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 2359 بیرل تیل پیدا ہو رہا ہے، تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں نئے لائسنس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلال احمد ورک کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان محمد ارشد خان لغاری، رانا افضال حسین، میاں طارق محمود، رانا محمد اسحاق خان، رشید احمد خان، نواب علی وسان اور دیگر کے علاوہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو ہدایت کی کہ تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے ا ور اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی امجد لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، گیس کی نئی اسکیموں کو مکمل کرنا ناممکن ہے، نئے گیس کنکشنز کی 15لاکھ درخواستیں زیر التو ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کیمٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس چوہدری بلال ورک کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میںایم ڈی سوئی بادرن امجد لطیف نے بتایا کہ گیس کے نئے کنکشن دینا اور نئی اسکیموں کو مکمل کرنا ناممکن ہو چکا ہے، ملک میں گیس کے زخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، 3 لاکھ نئے گیس کنکشن دیے جا رہے ہیں، 15لاکھ کی درخواستیں زیر التو ہیں۔ رکن کمیٹی میاں طارق محمود اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل کے مابین نئی آبادی کو گیس کے کنکشن دینے پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مقبول خبریں