سنی لیون نے اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی

کسی فلم میں نہیں بلکہ ایک تقریب میں گاؤں گی اوراس کے لیے ایک ماہ سے تیاری کررہی ہوں، سنی لیون


ویب ڈیسک July 05, 2016
تقریب میں لوگوں کے سامنے گانے پربہت گبھراہٹ کا شکار ہوں، سنی لیون فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ کی کینیڈین نژاد بے باک اداکارہ سنی لیون نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی ہے لیکن فی الحال وہ فلم نگری میں گانا نہیں گائیں گی۔

سنی لیون نے ٹوئٹرپراپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ کسی اسٹوڈیومیں گانے کی ریہرسل کرتی دکھائی دیتی ہیں، اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ سے گانا گانے کی ریہرسل کررہی ہیں اورگانے کے بول کی صحیح ادائیگی کے لیے بڑی محنت کررہی ہیں۔



دوسری جانب سنی لیون نے کسی فلم میں گانے کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ ایک بڑے ایونٹ کی تیاری کررہی ہیں جس میں خود گانا گائیں گی اورلوگ ان کا اپنا گایا ہوا گانا سنیں گے لیکن اس پروہ بہت گبھراہٹ کا شکارہیں۔

مقبول خبریں