عید پر عوام مختلف اقسام کے پکوان کھانے میں احتیاط کریں ماہرین

بسیار خوری سے معدے پر غیر ضروری بوجھ پڑتااورنظام ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے،پروفیسر زمان شیخ


Staff Reporter July 06, 2016
میٹھے پکوان اورشربت ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں،اسہال کی صورت میں او آرایس استعمال کیا جائے فوٹو: فائل

ماہرین طب نے کہا ہے کہ عیدالفطرمسلمانوں کا بڑا تہوارہے، شہری عیدکے موقع پرگھروں میں تیارکیے جانے والے مختلف اقسام کے پکوان اعتدال کے ساتھ کھائیں کیونکہ ایک ماہ میں روزے کے دوران پیٹ کانظام درست ہوجاتاہے معدے پردباؤبھی نہیں ہوتااورمعدے کے افعال سست ہوجاتے ہیں لیکن عیدکے موقع پر مختلف پکوان اورمسلسل کھانے سے معدے پرشدیددباؤ پڑتاہے جس سے پیٹ خراب ہوسکتاہے۔

پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر زمان شیخ کاکہنا تھاکہ شہری عیدکے موقع پرگھروں میں تیارکیے جانے والے مختلف پکوان ضرورکھائیں لیکن احتیاط کریں،میٹھی اشیا ،شربت ،کولڈ ڈرنکس ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے، ماہرین کاکہنا تھا کہ عیدکے موقع پر بسیار خوری سے معدے پر غیر ضرروی بوجھ اورپیٹ کا نظام ہاضمہ متاثر ہوجاتا ہے، زیادہ کھانے سے اسہال اور قے کی شکایت ہوجاتی ہے ۔

بچوں کوبھی بسیار خوری سے روکیں کیونکہ عیدکے ایام میں ڈاکٹروں کے کلینکس بند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ بچوں کو پریشانی کا سامناکرناپڑتا ہے ،ماہرین کاکہنا تھاکہ عیدکے موقع پربچوں میں اسہال ہونے کی صورت میں او آر ایس کا پانی پلائیں جبکہ بڑے افراد اسہال کی شکایات پراوآرایس استعمال کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں