بالی ووڈ ’’سلطان‘‘ سلمان خان نئے تنازع میں پھنس گئے

شوبز ڈیسک  بدھ 20 جولائی 2016
فلم ’’سلطان‘‘گیارہ روز کے دوران انٹرنیشنل باکس آفس پر 500کروڑ روپے سے زائد کماچکی ہے ۔ فوٹو: فائل

فلم ’’سلطان‘‘گیارہ روز کے دوران انٹرنیشنل باکس آفس پر 500کروڑ روپے سے زائد کماچکی ہے ۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک تنازع سے باہر نکلتے ہیں تو دوسرا ان کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔

بتایاگیاہے کہ سلمان خان دلی جانے کے لیے جب ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچے تو مقررہ وقت سے 15 منٹ لیٹ آنے پرایئرپورٹ حکام نے انھیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی جس پر ’’سلطان ‘‘ غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے گرما گرم بحث شروع کردی مگر انھوں نے ان کی کوئی بات نہ مانی تاہم سلمان اگلی فلائٹ سے دلی روانہ ہوئے۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘گیارہ روز کے دوران انٹرنیشنل باکس آفس پر 500کروڑ روپے سے زائد کماچکی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔