وہاب کی گیند پر اسٹوکس کا آؤٹ ریفرل ٹیکنالوجی بھی چکراگئی

اٹ اسپاٹ میں کوئی نشان نظر نہیں آیا، سنکو میٹر میں ظاہر ہوا کہ گیند گلووز سے ٹکرائی ہے۔


Sports Desk July 24, 2016
اٹ اسپاٹ میں کوئی نشان نظر نہیں آیا، سنکو میٹر میں ظاہر ہوا کہ گیند گلووز سے ٹکرائی ہے۔ فوٹو: فائل

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی چکرا گئی، وہاب ریاض کے باؤنسر پرگیند بین اسٹوکس کے گلووزکو چھوکر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں میں گئی۔

امپائر نے اپیل مسترد کردی،پاکستان نے ریویو لیا تو خاصی تاخیر سے فیصلہ سامنے آیا، ہاٹ اسپاٹ میں کوئی نشان نظر نہیں آیا، سنکو میٹر میں ظاہر ہوا کہ گیند گلووز سے ٹکرائی ہے، مبصرین اور شائقین میں بحث چلتی رہی، بالآخر فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوا، بین اسٹوکس ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے میدان سے باہرگئے۔

مقبول خبریں